تھرمیں آراو پلانٹس ملازمین کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

مٹھی (نامہ نگار) حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو  روٹی کپڑا اور مکان مہیاں کریں مگر ہمارے حکمران لوگوں سے تمام تر سہولتیں لوٹ رہے ہیں تھرپارکر میں آر او پلانٹس کے ملازمین کی تنخواھیں گذشتہ کئی ماہ سے نہیں ہوئی وہ سراپا احتجاج ہیں  ہم تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ان کو جلد از جلد تنخواہیں دی جائیں اور صحت کے ملازمین کھاتا کے ملازمین بھی جو احتجاج پر ہیں انکو ریگیولر کیا جائے ہم ان ملازمین ساتھ ہرفورم پر لڑنے کے تیارہیں ان خیالات کا اظہار مولانا عزیزاللہ ساند امیر جمعیت علماء  اسلام تھرپارکر ملازمین کے احتجاج میں یکجہتی طور شرکت کے موقع پرکیا۔اس موقع پر مولانا محمد اسلم ساند امیر جی یو آئی  تعلقہ مولانا عبدالعزیز نہڑی ناظم عمومی ضلع تھرپارکراور دیگر بھی شامل تھے انہوں نے مزید بات کرتے ہوے کہا کہ حکمران مندر اور پارک تو بنا سکتے ہیں لیکن بنی ہوئی مساجد شہید کرانا چاہتے ہیں ہم ایسی کسی بھی سازش کو کسی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دینگے ۔اس حوالے سے 7 جنوری بروز جمعہ 2;30بجے تحفظ مساجد ریلی بلال مسجد مٹھی سے نکالی جائیگی تمام مسلمانوں کو شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن