سکھر(نامہ نگار)سکھر بیراج میں سالانہ صفائی و مرمتی کام کا آغاز ، شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی بندش ، شہریوں کا مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج میں سالانہ صفائی اور مرمتی کام کے باعث پانی کی بندش کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت و بحران پیدا ہو گیا ہے،شہر کے مختلف علاقوں ،نیو پنڈ ، نواں گوٹھ ، مائیکرو کالونی ، بکھر چوک ، وسپور محلہ ، بھوسہ لائن ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، کری کواٹر ،آوٹر سنگل ،سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کا بحران صفائی کے عمل سے قبل ہی شدت اختیار کرتا جارہا ہے شہری پانی کیلئے ٹینکرز اور ہینڈ پمپ سے پانی بھرنے پر مجبور دیکھائی دیتے ہیں ، محکمہ ایریگشن کی جانب سے سکھر بیراج کی نہروں کی سالانہ بھل صفائی کی پیشگی اطلاع کے باوجود میونسپل کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے کوئی انتظامات نہیں کر سکی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہری حلقوں میں اس حوالے سے تشویش دوڑ رہی ہے اور انہوں نے سکھر انتظامیہ بلخصوص بلدیہ اعلی سکھر کے افسران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھل صفائی کے ایا م میںشہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظامات کرنے چاہئے تھے لیکن افسوس بھل صفائی اور پیشیگی اطلاع کے باوجود شہر میں پانی کا بحران افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ٹینکروں کے زریعے شہریوں کو پانی فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔