اوپن یونیورسٹی ، پہلے مرحلے کے داخلے15جنوری سے شروع ہو ں گے 

اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2022 کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان میں ایک ساتھ 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہونگے۔پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں میٹرک(جنرل، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، ایف اے جنرل، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، سرٹیفیکیٹ کورسز، بی ایس/ایم ایس سی(فیس ٹو فیس)، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہونگے۔ دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی و بین الاقوامی طلبہ بھی میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔بیرون ممالک میں یونیورسٹی داخلے آن لائن سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے، انکے لئے داخلوں سے لیکر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جنوری سے آن لائن دستیاب ہونگے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...