ملتان(خصوصی رپورٹر) فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر وسیم حسن کا مجلسی دفاع ہوا۔ وسیم حسن کے انٹرنل سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی اور ڈاکٹر محمد عرفان تھے جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر دل باغ محمد سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان تھے اس موقع پر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، چیئرمین شعبہ ایگرانومی ، ڈاکٹر مبشر حسین ،ڈاکٹر ظفر الحی، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر احسن اریب ، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر نعمان بشیر و دیگر اساتذہ و طلباء طالبات موجود تھے۔