ٹریننگ لیب میں 16 جدید ترین فرانزک لیبارٹریزبنائی گئی ہیں :وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سینٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینٹر آف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کا دورہ کرتے ہوئے ٹریننگ لیب کے مختلف شعبے دیکھے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے آڈیو، ویڈیو لیب،  ڈی این اے لیب، آرمز لیب اور دیگر لیبز کا معائنہ کیا اور لیبز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سہولتوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ٹریننگ لیب کے منصوبے پر ایک ارب 93 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے،  یہ منصوبہ کیسز کی جدید انداز میں تحقیقات میں معاونت اور شفافیت کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ٹریننگ لیب میں 16 جدید ترین فرانزک لیبارٹریزبنائی گئی ہیں اور اس جدید ٹریننگ لیب میں فرانزک سائنس کے 14 شعبوں سے متعلق جدید ترین خطوط پر تربیت دی جائے گی۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ لیبارٹری میں بلوچستان،سندھ پاکستان بھر سے لوگوں کی ٹریننگ کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب روپے گرانٹ کا علان کروں گا تاکہ اس لیب میں مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، چودھری ظہیر الدین، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ا طلاعات، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر اشرف    اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن