پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 258 بلین روپے کے مجموعی منافع کا دعویٰ کیا ہے:فواد چوہدری 

فواد چوہدری نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ منافع کے حوالے سے ایک اہم خبر شئیر کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 258 بلین روپے کے مجموعی منافع کا دعویٰ کیا ہے جوکہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ منافع ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہاکہ یہ بڑی کامیابی عالمی و با کورونا وائرس کے باوجود حاصل ہوئی۔

 پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ترقی اور معاشی استحکام کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔

 حسان خاور نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کارپوریٹ منافع نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

حسان خاور نے لکھا کہ کمپنیوں کے کارپوریشن میں 247 فیصد اضافہ ،آئی ٹی میں 194 فیصد اور سیاحت میں 136 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ترقی اور معاشی استحکام کی طرف ہمارا سفر جاری ہے، انشاء اللہ مہنگائی بھی جلد کم ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن