کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیاہے کہ ملک میں یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کھاد کی طلب و رسد سے متعلق جمعہ کے روزاسلام آباد میںایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یومیہ پچیس ہزار ٹن کھاد تیار کی جارہی ہے جو ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں گندم‘ گنا‘ کپاس اور مکئی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی زراعت دوست پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران کسانوں کو آٹھ سو بائیس ارب روپے کا اضافی منافع ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کی غرض سے گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے کھاد کی وافر مقدار میں فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ربیع کی فصل کے لئے یوریا کھاد کی موثر انداز میں فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن