لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومتی محکموں کا عدالتوں میں دفاع کرنے والے سرکاری وکلا کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ پراسیکیوشن کے لا آفیسرز کے نان پریکٹسنگ الائونس میں اضافہ جبکہ اٹارنیز کو اس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ نان پریکٹسنگ الائونس میں اضافہ نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ اٹارنیز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور اسسٹنٹ اٹارنیز مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الاؤنس میں پراسیکیوشن کے محکمہ کو دیا جانے والا اضافہ نہ ملنے پر احتجاج کے لیے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔ صوبے میں موجود 335 اٹارنیز نے وزیر اعلی سے امتیازی سلوک ختم کرتے ہوئے الائونس میں اضافی بمطابق پراسیکیوشن محکمہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ قبل ازیں اٹارنیز کو2دفعہ بڑھنے والے ڈسپیرٹی الاونس سے بھی محروم رکھا گیا ہے صوبائی محکمہ فنانس کی جانب سے بھی پراسیکیوشن لا آفیسرز کیساتھ اٹارنیز کو نان پریکٹسنگ الاونس دینے کی سفارش کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں نان پریکٹسنگ الاونس میں اضافہ سے محروم رکھا گیا ہے صوبے کے مختلف اضلاع جن میں خانیوال ، ملتان ،بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا اور منڈی بہا ولدین شامل ہیں کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے صوبے میں موجود اٹارنیز کے حق میں قرار دادیں منظور کی گئی ہیں اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں بھی پراسیکیوشن لا آفیسرز کی طرح نان پریکٹسنگ الاونس دیا جائے۔
سرکاری وکلاء میں امتیاز، پراسیکیوشن لاء آفیسرز کے نان پریکٹسنگ الاؤنس میں اضافہ، اٹارنیز محروم
Jan 07, 2023