اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواں کے زیر اثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف باری کے باعث راستے متاثر ہونے کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوکر آج سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیںگی۔