لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چار ملزم معافی مانگ کر بغیر کوئی سامان لیے چلے گئے۔ ای ایم ای سوسائٹی میں قائم سینیٹری کی دکان میں چور داخل ہوئے، جہاں گشت پر موجود گارڈ کے آنے پر باہر موجود ان کے ساتھی نے آواز لگا کر اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا۔ جس پر ملزموں نے سامان واپس دکان میں رکھ دیا اور کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، ہم معافی کے طلب گار ہیں، ہمیں جانے دیا جائے۔ چوروں نے سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ آپ دوسری طرف منہ کریں ہم چلے جائیں گے۔ سکیورٹی گارڈز نے تلاشی لینے کے بعد دوسری طرف منہ کیا تو چاروں چور وہاں سے روانہ ہوگئے۔
ای ایم ای سوسائٹی میں انوکھا واقعہ، سامان واپس کرکے چوروں کی معذرت
Jan 07, 2023