اقوام متحدہ کی ڈی آئی خان  میں پولیو ورکرز سکیورٹی پر حملے کی مذمت


اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے  کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ورکرز کی حفاظت  پر مامور  پولیس وین پرحملے کی مذمت کی ہے، جس میں مبینہ طور پر 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیوگوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہم نے ہیلتھ ورکرز پر حملے دیکھے ہیں، ہم نے پاکستان اور دنیا کے دیگر مقامات پر پولیو ورکرز  پر حملے دیکھے ہیں۔  انہوں نے  پریس بریفنگ   میں کہاکہ بعض اوقات ہمیں ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں آپ کے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں لیکن ایسے افرادکو نشانہ بنانا اور ان پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے جو انتہائی مشکل حالات میں کمیونٹیز میں جا رہے ہیں اور بچوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...