ہلیری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کرلی

Jan 07, 2023


واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ کی سابق سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کرلی، عالمی امور کا مضمون پڑھائیں گی۔ ہلیری کلنٹن یکم فروری سے یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز میں پروفیسر کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر نے اعلان کیا ہلیری کلنٹن کی غیر معمولی ذہانت اور تجربات سے یونیورسٹی کو علمی اور تحقیقی مشن میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں