لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں. وزیر دفاع نہایت بیشرمی سے میڈیا پر آ کے کہہ رہا ہے کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا خواجہ آصف کی جانب سے ایندھن کی درآمد کیلئے زرمبادلہ دستیاب نہ ہونے کا بیان قابل تشویش ہے مسرت جمشید نے کہا کہ وفاقی وزیروں کو عوام کو مسائل بتانے کی بجائے انکا حل بتانا چاہئے۔ کارخانے اور مارکیٹیں بند ہونے سے عوام کا معاشی قتل ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک کا فائدہ اس میں ہے کہ پی ڈی ایم کو اقتدار سے اتارا جائے اور ساری لوٹی دولت واپس لی جائے۔ جب پی ڈی ایم سمیت سارے چوروں کو سزا ملے گی تو سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔ پی ڈی ایم نے ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو بدترین معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اسحاق ڈار پر کوئی عالمی ادارہ بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔