سانحہ ماڈل ٹائون کیس‘ پولیس افسروں کی بریت درخواست پر وکلاء 3 فروری کو طلب


لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں سات پولیس افسروں کی بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے 3 فروری کو طلب کر لیا۔ عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے حاضری مکمل کرائی۔ عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا، سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار، سابق ایس پی طارق عزیز، سابق ایس ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابو بکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی، سابق ٹی ایم او لاہور علی عباس نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...