سالِ نو پر بنایا پانچ ہزار کلو وزنی کیک


ایتھنز(نیٹ نیوز) یونان میں 200 باورچیوں کی ایک ٹیم نے سالِ نو کے موقع پر تقریباً 5000 کلو ویسیلوپِٹا نامی روایتی کیک بناکر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ اس کیک کے لیے ایتھنز اور نواحی علاقوں کی بیکریوں کے درجنوں پکوانوں نے شرکت کی۔ کیک کو بنانے کے لیے 3991.6 کلو آٹا، تقریباً 1995.8 کلو مکھن، 997.9 کلو چینی،49.8 کلو کوگنیک، 2000 انڈے، 1500 نارنگی اور 4 ڈبے وینیلا استعمال کیا گیا۔ کیک کو 50 ہزار ٹکڑوں میں کاٹ کر تقریب کے شرکا میں تقسیم کیا گیا۔
کیک

ای پیپر دی نیشن