کیف (این این آئی )یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے روس کے صدر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو آخری سٹیج پر ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے۔