قصور: جگہ کے تنازعہ پر شہری کے گھر پر دھاوا‘ کمسن بچی جاں بحق


قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ منڈیانوالہ میں مکان کی  جگہ کے تنازعہ پر مسلح افراد کا غریب شہری کے گھر پر دھاوا، تشدد سے پانچ ماہ کی بچی جاں بحق ھو گئی۔ نواحی علاقہ منڈیانوالہ میں مکان کے تنازعہ پر ملزمان نے ذوالفقار علی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ پر تشدد کیا۔ دوران لڑائی ذوالفقار علی کی پانچ ماہ کی ننھی بیٹی حریم فاطمہ زمین پر گر کر شدید چوٹ لگنے سے زخمی ھوگئی اور موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ پتوکی نے ذوالفقار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...