عدالت نے حکومت کو ڈی جی حج کی تاحکم ثانی عہدے پر تقرری روکنے کا حکم دیدیا 

Jan 07, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی حج تعیناتی چیلنج کرنے سے متعلق کیس میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے حکومت کو ڈی جی حج کی تاحکم ثانی عہدے پر تقرری روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ وزارت مذہبی امور اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ گیارہ جنوری تک جواب جمع کرائیں،آئندہ سماعت گیارہ جنوری تک ڈی جی حج کی تعیناتی کا عمل معطل رہے گا۔واضع رہے کہ تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گریڈ 20 کی افسر صائمہ صبا کی درخواست سنگل بنچ نے مسترد کردی تھی جس پر درخواست گزار نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں