نوجوان نسل‘ پیشہ ور افراد پاکستان‘ امریکہ تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: مسعود خان


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل اور پیشہ ور افراد پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہر سال  مختلف پروگراموں کے تحت  تقریباً 1000 پیشہ ور افراد، سرکاری افسران، سول سوسائٹی اراکین، صحافی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے  افراد  کے امریکہ کے دورے سے  مضبوط روابط قائم ہو رہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکی حکومت  کی جانب سے جاری مختلف تعلیمی ایکسچینج پروگراموں کے ضمن میں پاکستان کا شمار سب سے زیادہ مستفید ہونے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔ تعلیمی ایکسچینج پروگرامز کی بدولت  پاکستانی طلباء کو امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں میں نہ صرف جدید علوم  سیکھنے  کے  منفرد مواقع میسر ہوتے ہیں بلکہ انہیں امریکی نظام اور معاشرے کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل کرنے میں مدد بھی ملتی ہے۔ سفیر پاکستان  مسعود خان  نے یہ بات پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کا دورہ کرنے والے  51 پاکستانی نوجوان انڈر گریجویٹ طلباء  جو کہ  اس وقت گلوبل یوگراڈ سپرنگ 2023 پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں،  سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سفارتخانہ پاکستان کا دورہ کرنے والے طلباء کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی بیورو ڈائریکٹر مولی سٹیفنسن، اکیڈمک ایکسچینج پروگرامز  آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیو منی، سینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر ، آئی آر ای ایکس  مائیکل ڈائر اور دیگر حکام بھی  طلباء  کے ہمراہ  تھے۔ یہ  انڈرگریجویٹ طلباء  30 امریکی ریاستوں میں 47 مختلف امریکی اداروں میں  ایک سمسٹر تک  تعلیم حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...