ماحولیاتی آلودگی کے اسباب جاننے کیلئے سائنسی تجزیاتی رپورٹ مرتب کی جائے : کمشنر قومی کمشن 

Jan 07, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر)کمشنر پنجاب قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ندیم اشرف نے لاہور میں فضائی آلودگی کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کا نمائندہ اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عثمان علی خان کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری ماحولیات پنجاب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فضائی آلودگی کے متعلقہ قوانین میں ابھی بہت کام باقی ہے جس پر کمشنر پنجاب قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے چیف سیکرٹری کے نمائندہ کو ہدایات دیں کہ پنجاب حکومت تمام متعلقہ محکموں کو مطلوبہ اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایات کریں۔ مزید براں ماحولیاتی آلودگی کے اسباب جاننے کے لئے سائنسی تجزیاتی رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ موثر لائحہ عمل اپنایا جا سکے۔ سیکرٹری ماحولیات کو بھی ہدایت کی گئی کہ اس ضمن میں فضائی آلودگی کے حوالہ سے موثر لائحہ عمل تین دن میں کمیشن کو پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں