وفاق المدارس کا کوائف طلبی کے نام پر اہل مدارس کو ہراساں کرنے کی مذمت 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے پنجاب،اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں سے کوائف طلبی کے نام پر اہل مدارس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات پرافسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سمیت متعلقہ ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،طے شدہ معاہدوں سے انحراف افسوس ناک ہے تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر وفاق اور مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے کوائف طلبی کے نام پر اہل مدارس کو ہراساں کرنے کو افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا انہوں نے کہا کہ مسلسل اطلاعات و شکایات آ رہی ہیں کہ مدارس کے منتظمین سیمختلف فارم پر کروائے جا رہے ہیں اور غیر متعلقہ سوالات کیے جا رہے ہیں- وفاق المدارس کے قائدین نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کا فوری نوٹس لیں اور اس سلسلے کو فی الفور بند کریں-قائدن وفاق المدارس نے کہا کہ دینی مدارس کے کوائف نئے تعلیمی سال کے آغاز میں صرف ایک ادارے کو دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔طے شدہ معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے آئے روز کوائف طلبی اور مختلف قسم کی مہم جوء افسوس ناک ہے-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماں نے زور دے کر کہا کہ اہل مدارس کے ساتھ امتیازی رویوں کی روک تھام وقت کا اہم تقاضہ ہے-

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...