پونے چار سالوں کے میگا کرپشن سیکنڈلز کا حساب دینا ہو گا،نیئربخاری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئربخاری نے کہا ہے کہ معیشت پر خود کش حملہ آور کو جلد انتخابات مطالبے کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے الیکشن کب کرانے ہیں یہ حکومت کا استحقاق ہے کسی کے دباؤ یا مطالبہ کی کوئی اہمیت نہیں ،نیئربخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران جانتا ہے  پونے چار سالوں کے میگا کرپشن سیکنڈلز کا حساب اور احتساب نوشتہ دیوار ہے توشہ۔خانہ ممنوعہ فارن فنڈنگ  سے قادر یونیورسٹی اور توہین الیکشن کمیشن تک کے قانونی فیصلے جلد متوقع ہیں بدعنوانوں کے سرغنہ عمران خائن ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آٹھ سال سے الیکشن کمیشن سے تاریخیں لیتے رہے ہوئے پیش نہیں ہوئے سماعت نہ ہونے دینے کیلئے بہانے کرتے ہوعمران خان  الیکشن کمیشن نے توہین عدالت نوٹس جاری کیا تو اپیل میں کیوں گئے بے گناہ ہو تو قانون کا سامنا کروجب بھی ماورائے آئین و قانون معاملہ کی تفتیش ہوتی ہے فیصلہ قریب ہوتا ہے حکم امتناعی کے پیچھے کیوں چھپتے ہو نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ مینار پاکستان اجتماع سے تمہاری حکومت تک کونسی بیساکھیوں استعمال ہوئیں کون نہیں جانتا بزدل عمران خان اشاروں میں کیوں بات کرتے ہو باجوہ ڈاکٹرائن کو 29نومبر سے پہلے کیوں سامنے نہیں لائے پہلے سے زہنی بیمار ون پیج کا راگ الاپنے والا سر سے سہارے اٹھنے اور بیساکھیاں چھن جانے سے اپاہج ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...