ہندو توا نظرئیے نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا:قمر الزاماں بابر

Jan 07, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر ) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کا پول اقوام متحدہ کی رپورٹ نے کھول دیا ہے۔ بھارت نے 74برس سے اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قرار دادوں پر عمل نہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسے بین الاقوامی قوانین کی بالکل پروا نہیں۔ ہندو توا کے نظریے نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔بھارت نے خطے میں امن دشمنی کا علم اٹھا رکھا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی اس کے برعکس بھارت نے عالمی ادارے کے نمائندوں پر بے جا پابندیاں لگائیں۔

مزیدخبریں