مودی کے تعصب کی آگ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا:عبدالغفارروپڑی 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان ے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے جامع القدس چوک دالگراں میں گزشتہ روز خطاب میں کہا کہ برہمن سوچ کے حامل نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مسلمانوں اور عیسائیوں کو ان کے عقیدے نہ چھوڑنے پر ان کا قتل عام کیاجارہاہے۔ مودی کے ہاتھ نہ روکے گئے او ر اس کے قتدار کو دوام ملا تو دنیا تیسری عالمی گیر جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی۔ پاکستان کی موجود ہ حکومت کے پاس کشمیرکی آزادی کا کوئی روڈ میپ نہیں اور نہ ہی کوئی پالیسی ہے۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھرکردیاہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں غیر اسلامی کلچر قوم کو قبول نہیں ہے۔ ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی فکر کے مطابق استوار کیا جائے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام سے آئے گی۔ اسی نظام کے نفاذ سے عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ملک ترقی بھی کرے گا۔ اس موقع پر فوج کے شہداء کی بلندی درجات جان لیوا بیماریوں مشکل معاشی حالات سے نجات، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...