لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہر میں روزانہ 3 لاکھ سے زائد 10 کلو آٹا کے بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں اور شہر میں 101 ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آٹا کی سپلائی کو چیک کر رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں آٹا کی سپلائی چیک کریں۔ کسی جگہ میں آٹا کی عدم دستیابی پر ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 042-99210630 اور واٹس اپ نمبر 0307-0002345 پر اطلاع دیں۔دریں اثناء ڈی سی لاہور نے جناح ہال گورنمنٹ ڈسپنسری کا دورہ کیا اور ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ جناح ہال ڈسپنسری میں ایک ڈاکٹر اور 2 لیب آٹینڈنٹ موجود تھے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ان سے بریفنگ لی اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔ مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ ڈسپنسری میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔