امت عقیدہ توحید کے پرچار ،تحفظ ختم نبوت کو مشن بنالے:میاں جمیل


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے عظمت توحیداورحرمت رسول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت عقیدہ توحید کے پرچار اورتحفظ ختم نبوت کو مشن بنالے۔ امت محمدؐ کے علما ، انبیاء کرامؑ کے مشن توحید کو مقصد حیات بنا لیں۔ عقیدہ توحید اورختم نبوت کے دفاع کا فریضہ انجام دیں۔ ہر جگہ اور ہرکہیں اسی دعوت اور پیغام کا پرچار کریں۔ دنیاوآخرت کی کامیابی صرف اسی مشن مقدس سے وابستہ ہے کیونکہ عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت کا اقرارواظہا رنہ ہوتواعمال بے وزن اوربے وقعت ہوجاتے ہیں کیونکہ رب کریم کے ہاں قدرمنزلت صرف محبت رسول اور اطاعت مصطفیؐ ہی کی وجہ سے ہے اوردنیاوآخرت کی کامیابی کا دارمداربھی اسی پر ہے۔ رب کائنات کے علاوہ کوئی ہستی عبادت کے لائق نہیں اورسیدنا رسول کریمؐ کے علاوہ کوئی ذات اطاعت کے لائق نہیں۔ اس لیے امت اس عہدومیثاق پر خود کو قائم رکھے۔

ای پیپر دی نیشن