پی ڈی ایم کی نااہلی سے ملک معاشی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا : اعجازچوہدری 


 لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی، سیاسی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے شوشے مسائل کا حل نہیں۔ ملک کسی تجربے کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ اس سے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔بحران سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہے۔ طاقت کے زور پر عوام کو ان کے حقوق سے دستبردار کرانے کی حکومتی پالیسیاں پہلے کبھی کامیاب ہوئی تھیں نہ اب ہوں گی۔ عوام کا عام انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ حکمرانوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں این اے 127کے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل انتخابات کی بھرپورتیاری کی جارہی ہے۔ نئی سیاسی شخصیت کی شمولیت پارٹی کیلئے خوش آئند عمل ہے۔ کارکنا ن گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں۔ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے۔ عام آنتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔

ای پیپر دی نیشن