سلمان شہباز ایف آئی اے پیش‘ بے نامی اکائونٹس پر جواب جمع کرا دیا

Jan 07, 2023

لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔ سلمان شہباز نے رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکائونٹس پر جواب جمع کرا دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سلمان شہباز کو ایف آئی اے نے شامل تفتیش ہونے پر سوالنامہ دیا تھا۔ مقدمہ زیرسماعت ہے۔ اگلی سماعت سات جنوری کو مقرر ہے۔

مزیدخبریں