مجلس وحدت مسلمین کا پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چودھری پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ  ناصر عباس جعفری وفد کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے۔ اس موقع پر مجلس  وحدت  المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیراعلیٰ  چودھری پرویزالٰہی  کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین  دہانی کروائی۔ اس  موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ بھی سپورٹ کرنے کا عزم دہرایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ سیاسی صورتحال‘ دونوں جماعتوں میں اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...