ڈیفنس بی میں ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ ، پولیس نے بیوی ‘برادر نسبتی کو شامل تفتیش کر لیا

Jan 07, 2023


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈیفنس بی میں ڈاکٹر مسعود جیلانی کے قتل کا معاملہ ، پولیس نے بیوی اور برادر نسبتی کو شامل تفتیش کر لیا۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل ڈیفنس بی کے علاے میں سرکاری آفیسر ڈاکٹر مسعود جیلانی کو نامعلوم افراد نے تیش دھار آلے سے قتل کیا تھا ۔پولیس نے مقتول کی بیوی ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین شامل تفتیش کر لیا ۔ مسعود جیلانی ڈیفنس اپنے سسرال میں رہائش پذیر تھے‘ بیوی اور برادر نسبتی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں کی تھی ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں