رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )رائے ونڈ سرکل سے تبدیل ہونے والے اے ایس پی بلال محمود سلہری نے الوداعی تقریب سے خطاب کے بعد کہا کہ انہوں نے تعیناتی کے دوران ریکارڈ ملزمان گرفتار کئے اور جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔ 2022میں رائے ونڈ سرکل میں کل 13574مقدمات درج ہوئے جن میں 45قتل،02اغواء برائے تاوان، ڈکیتی کے 7،گھروں میں ڈکیتی،رابری کے 30،کارچھینے کے 1اور موٹر سائیکل چھیننے کے 158،کار چوری کے 17موٹر سائیکل چوری کے 1127مقدمات درج ہوئے،اقدام قتل کے 80خواتین کیساتھ گینگ ریپ کے 7ریپ کے 41،بچوں کیساتھ زیادتی کے 22،بچوں کے گھروں سے نکلنے اور اغواء کے 54خواتین کیساتھ مبینہ زیادتی کے 274خواتین سے چھیڑ خانی کے 07مقدمات درج ہوئے ۔