پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یا وزارات اعلی چھوڑیں گے : گورنر 

لاہور  (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان ،خواجہ عمران نذیر ، نواب شیر وسیر ، ملک محمد ریاض، میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالرئوف، غزالی سلیم بٹ، حنا پرویز بٹ، سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو وزراء رانا مشہود احمد خان ،خواجہ عمران نذیر ،ایم این اے نواب شیر وسیر ،ایم این اے ملک محمد ریاض، ممبران اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالروف غزالی سلیم بٹ ،حنا پرویز بٹ سمیرا کومل، فیصل حیات جبوانہ اور مفتی انتخاب عالم نوری  شامل تھے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ  ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے ۔ ملک کو معاشی طور مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دوست ممالک معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون آور مدد کا عندیہ دے چکے ہیں ۔گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ  وزیر اعلی پنجاب کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ،وزیر اعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...