لاہور( این این آئی) پاور چائنا اور ہنان سن واک گروپ کے درمیان ملک بھر میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک منصوبے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔ پاور چائنا کے مطابق مذکورہ منصوبے کے فیز 1، لاٹ 1 کا مقصد پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو اس کے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر انٹرکنکشن کیلئے موزوںبنانا ہے۔بزنس منیجر سن واک گروپ نے کہا کہ کمپنی ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور فائبر انڈسٹری کے قیام کیلئے پاکستان کے ٹائر2 اور ٹائر3 شہروں پر کئی بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آفیشل نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب کیلئے ملک میں براڈ بینڈ اپنانے میں اضافہ کیا جائے گا ۔