ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کیلئے ایکچوئل و یلیوایشن کا عمل شروع

Jan 07, 2023


کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی نے ماہانہ پنشن میں اضافہ کیلئے ایکچوریل و یلیوایشن کیلئے ملک کی ممتاز فرموں سے کوٹیشن طلب کی ہیں۔ ایکچوریل و یلیوایشن کے بعد پنشن میں اضافہ کی سمری بورڈ آف منجمنٹ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجے گا خیال رہے کہ عمران حکومت نے الیکشن 2023 سے قبل موجودہ پنشن ساڑھے آٹھ ہزار روپے کو 15ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔پی پی آئی کے مطابق شہباز شریف حکومت پر دبا ہے کہ وہ حتمی اعلان تک عبوری امداد کا اعلان کرے جو کم از کم ساڑھے سات ہزار روپے ہو۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف احمد خان مجاہد نے کہا ہے کہ مہنگائی،اشیائے خورد ونوش اور ادویہ کی قیمتوں میںاضافہ سے ای او بی آئی پنشنرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنھیں ماہانہ صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں حالانکہ انھوں نے دوران ملازمت ماہانہ کنٹری بیوشن جمع کرایا ہوتا ہے جو اربوں روپے کی صورت ای او بی آئی کے پاس موجود ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گزر بسر ممکن نہیں اس لیے شہباز شریف عبوری امداد کا اعلان کریں۔۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی استدعا کی کہ وہ ای او بی آئی پنشنرز کو بھی میڈیکل و مہنگائی الانس دلوائیں۔

مزیدخبریں