کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے اسرائیلی وزیر اعظم برائے قومی سلامتی کی صہیونی فورسز کی نفری کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی کے حالیہ واقعہ اور بھارت میں مسلمانوں کے مکانات گرانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت مشترکہ طورپر مسلمانوں پرظلم تشدد و نا انصافی کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نوٹس لینا چاہئے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو بصورت دیگر پاکستان مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی اور بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوںپر ظلم کیخلاف بھرپور احتجاج کا رکھتا ہے۔