حکومتی رٹ ختم، آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل مذمت ،ثروت اعجاز قادری


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم غریب سے روٹی چھینی جارہی ہے آٹا غائب کردیا گیا ،کراچی سے خیبر تک آٹا کی قیمت آئوٹ آف کنٹرول حکومت خواب غفلت میں ہے ،یہی حال رہا تو عوام سڑکوں پر ہونگے حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ،عوام کو مہنگائی وغربت کی دلدل میں دھکیلنے کے بعد آٹا غائب ہونا اور ایک کلو آٹا 160روپے فروخت ہوناحکومتی نااہلی ہے ،وزیر خوراک حکومتی مشینری کہاں ہے آٹا مافیاز کو کون لگام دے گا غریبوں کی سنوائی کون کریگا ،کرپٹ عناصر نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا کو کی معیشت کو غیر مستحکم کردیا ہے ،حکومت اور اپوزیشن ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کی بجائے اقتدار پر قبضہ کی جنگ میں مصروف ہیں ،عوام کی مشکلات اور حقوق کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا ،ایوان بالامیں موجود کسی وزیر ، ایم این ایز یا سیاسی جماعت نے مہنگائی کے خلاف بل پیش نہیںکیا ،عوام کو بے یار ومددگار چھوڑدیا گیا ہے ملک میں انارکیاور خانہ جنگی کے خدشات بڑھ رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی غیر سنجیدہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام غربت بھوک افلاس سے مررہے ہیں آٹا غائب کردیا گیا ہے بلیک میں آٹا فروخت ہورہا ہے حکو متی رٹ نہ ہونے کے مترادف ہے ،ایسی کشیدہ صورتحال میں اعلیٰ عدلیہ کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے،انہوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی حکومت کے کنٹرول سے باہر وجہ بیرونی مداخلت وقرضے ہیں ،آئی ایم ایف کے اشاروں پرحکمران عوام دشمن فیصلے کررہے ہیں۔سود پر قرضے لینے سے ملک کی معیشت معاشی بھنور میں پھنس گئی ہے ،ڈالر کی اُڑان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور حکمران سب ٹھیک ہے کی بنسری بجارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن