کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کل تک آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے پھرتے تھے پھر دھرنے اور مارچ لاکھو ںانسان کے سمندر کا دعویٰ ان سے کیا حاصل ہوا ۔ سوائے اس کے کہ آپ کے تمام غباروں سے ہوا نکلتی گئی اور آپ کی بھرم بازی بھی ختم ہوگئی غلطی آپ کی نہیں آخر آپ جیسے شخص کو بھی جینے کا حق حاصل ہے خواہ وہ یوٹرن کے جھوٹے نعرے اور بیانیہ کا بازار گرم رکھے آپ نے اپنے لئے لوگوں کی اس بات کو سچ ثابت کردیا کہ آپ محسن کش ہیں اور جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں سوراخ کرتے ہیں آج آپ اپنے محسن جنرل (ر) باجوہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور یہ کہ وزیر آباد قاتلانہ حملے کی سازش میں شامل لوگوں میں جنرل باجوہ کا نام بھی بار بارلے رہے ہیں آپ نے جنرل باجوہ کا نام لیتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ یہ سب مارشل لاء لگانے کی سازش تھی نالائق اور ناکام عمران خان آج تم تھک ہار کر مارشل لاء کا شوشہ چھوڑ رہے ہوں فکر نہ کرو پاکستان کی مسلح افواج اور سپہ سالار آئین اور قانون پر عمل کرنے والے ہیں۔