حاجی محمد شریف مہر
قصور پولیس محدود وسائل اورانتہائی قلیل افرادی قوت کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ سے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں خلق خدا کی خدمت کی طرف گامزن ہے، سال 2022کے دوران604ڈاکوؤں اور 4539 مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران سمیت مجموعی طور پر9700 سے زائد جرائم پیشہ اور قانون شکن ملزمان کو گرفتار کیا گیا،8کروڑ71لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سید عمران کرامت بخاری ڈی پی او قصور نے ایک ملاقات میں کیا۔
ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے کہا کہ قصور پولیس محدود وسائل اورانتہائی قلیل افرادی قوت کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ سے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں خلق خدا کی خدمت کی طرف گامزن ہے، سال 2022ء کے دوران سنگین جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان پکڑے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ بھی جلد حوالا ت کی سلاخوں میں ہوں گے۔ ضلع قصور میں اس سلسلہ میں منظم پولیس پٹرولنگ کے ساتھ ساتھ ٹھیکری پہرے، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔
سنگین مقدمات میں سانحہ پتوکی سمیت دیگر بلائنڈ مرڈرزاور ہائی پروفائل کیسز شامل ہیں۔ قصور پولیس نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ تمام ہائی پروفائل کیسزمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، قصور پولیس کی بہترین کارکردگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے شاباش بھی دی گئی۔
سال2022ء میں سنگین جرائم میں ملوث199گروہوں کا قلع قمع کرکے انتہائی خطرناک604ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سے8کروڑ71لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،مختلف نوعیت کا جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔
جس کے نتیجے میں 1887اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیاگیاجوکہ قتل،اقدامقتل،ڈکیتی،راہزنی،سرقہ ودیگرمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔جن میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی بھی شامل ہیں اسی طرح 2652 عدالتی مفروران کو بھی گرفتارکیا گیا۔قصور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران1931 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے24کلاشنکوفیں، 77رائفلیں، 163بندوقیں، 1649پسٹل/موذر /ریولورز،18کاربین اورکثیر تعداد میں گولیاں وکارتوس برآمد کیے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 1313 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے13.5کلو ہیروئن،691کلو چرس،21کلوافیون،15623 لیٹرشراب اور34چالوبھٹیاں بھی برآمدکی گئی۔ ضلع قصور میں سال2022میں کل16828مقدمات درج ہوئے جن میں صرف 2051کیسز زیر تفتیش ہیں جبکہ بقایا تمام کیسز چالان ہو چکے ہیں۔
ڈی پی اوقصور نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہریوں کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ تھانہ کی سطح پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں جدید ترین سہولیات مہیا کی گئیں ہیں جس میں کیومیٹرک مشین کے ذریعے ٹوکن سسٹم کا آغاز،باری آنے پر متعلقہ کاؤنٹر کا اعلان، تحریری درخواست، ای ٹیگ کا حصول،چیک لسٹ کی فراہمی، انکوائر ی آفیسر کو درخواست کی ترسیل، رپٹ گمشدگی،ایف آئی آر کا اندراج، ایف آئی آر کی کاپی اورمقدمہ کی تفتیش بارے تفصیل سمیت متعدد سہولیات شامل ہیں۔
ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے مزید کہا کہ سال2023ء کے دوران جرائم کے سدِباب،مجرمان اشتہاری کی گرفتاری اورمنشیات کی روک تھام کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے۔ قصور کی تقریباً 40لاکھ آبادی کی حفاظت کے لیے ہمارے پاس صرف 2 ہزار کے قریب پولیس اہلکار موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ہم قوم کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ ضلعی پولیس کے33 شہداء ہیں۔ وہ ہماری تحریک ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا وجود عوامی خدمت سے مشروط ہے۔
سال نو میںبھی جرائم کے سدباب کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں گے
Jan 07, 2023