پنگریو ،مضر صحت آٹے کی فروخت  ،دیہاتیوں کا احتجاج

Jan 07, 2023


پنگریو( نامہ نگار ) پنگریو میں مضر صحت آٹے کی فروخت کے خلاف دیہاتیوں نے پریس کلب کے سامنے  روٹی اٹھا کر احتجاج کیاجہاں پر دیہاتیوں حسن آرائیں، محسن علی، جھگو کولہی اور دیگرنے میڈیا کوبتایا کہ پنگریو میں تاجر نقصان دہ آٹا فروخت کرتے ہیں، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ،لکڑیاں فروخت کرکے اپنااوراپنے خاندان کاگزرسفرکرتے ہیں ان کے لیے پانچ ہزار روپے فی من آٹا خریدنامشکل ہوگیاہے اوراس مہنگے ریٹ پرانتہائی مضراورغیرمعیاری آٹا ملتا ہے جس سے روٹی بھی نہیں پکتی،پنگریوکے چندتاجریہ غیرمعیاری آٹا فروخت کررہے ہیں جب وہ اس آٹے سے پکی روٹی لے کر تاجرکودکھانے گئے توتاجرنے انہیں دھمکی دے کردکان سے روانہ کر دیا اورکہاکہ جس سے جو شکایت کرنی ہے کرلواس کاکوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا،احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈپٹی کمشنربدین سے مطالبہ کیاکہ پنگریومیں غیرمعیاری اورمضرصحت آٹافروخت کرن والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے اورسرکاری نرخوں پرآٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی  ۔

مزیدخبریں