محراب پورمیں نکاسی آب کا نظام درہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار


محراب پور(نامہ نگار)محراب پور نکاسی آب کا نظام درہم، محکمہ صحت عامہ (پبلک ہیلتھ)نے مغل ڈسپوزل، ساکھانی محلہ ڈسپوزل ،ہالانی روڈ ڈسپوزل کا تیل بند کردیا، مغل فیکٹری کالونی،گلزار کالونی،میرمحلہ، ساکھانی محلہ، میمن محلہ، کمبوہ محلہ،شاہی بازار، سیال آباد روڈ، اسٹیشن روڈ،کوٹری کبیر روڈ سمیت اہم سڑکوں گندے پانی میں ڈوب گئی، تجارتی سرگرمیوں متاثر ہونے کیساتھ شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نالیوں و گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں و مسافر گاڑیوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن