الیکشن کمیشن ٹیم کا میہڑ کے سیلابی علاقوں کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا 


میہڑ (نامہ نگار) میہڑ میں الیکشن کمیشن کی ٹیم کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ 15 جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں، فیصلہ ایک دو دن  بعد میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کے سلسلے میں الیکشن کمشنر کی سربراہی میں  الیکشن کمیشن کی  ٹیم آر او میہڑ اور اسسٹنٹ کمشنر میہڑ محسن شیخ کے ہمراہ یوسی فرید آباد،یوسی چارو،یوسی سید پور،یوسی خان جو گوٹھ،یوسی منگوانی،یوسی قاضی عارف اور یوسی بیٹو جتوئی کے علاقوں میں سیلاب کے کھڑے پانی کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن