پیاز ،برائلر گوشت، آٹے کی قیمتیں آسمان پر  پہنچ گئیں


دریا خان مری (نامہ، نگار)دریاخان مری میں پیاز برائلر گوشت اور آٹے کے ریٹس میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کردیا۔گھی دالیں چینی حتیٰ کہ کریانہ اسٹور کے تمام آئٹمز نے غریبوں کے ہوش اڑا کے رکھ دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح دریا خان مری میں بھی پیاز برائلر گوشت اور آٹا کے ریٹس میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے۔دریا خان مری میں پیاز 250  سے 270 روپے کلو آٹا 120 سے 130 روپے فی کلو ،برائلر گوشت 550 سے 600 روپے فی کلو  فروخت ہو رہا ہے۔پیاز اور آٹا خریدنے کے بعد غریب آدمی کریانہ کے دوسری اشیاء خریدنے سے قاصر ہے۔ گھی ،دالیں، چینی خریدنے والے پہلے ہی مہنگائی  میں پسے غریب افراد کو چینی کا ریٹ  مارکیٹ کے ریٹ سے اوپر بتا کر ان کے دماغ کے طوطے اڑا دیتے ہیں،دوسری جانب برائلر گوشت کو بھی پر لگ گئے ہیں برائلر گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔برائلر گوشت بھی 550 سے 600 روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا ہے۔

ای پیپر دی نیشن