ماتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ماتلی میں اہم مضامین کے لیکچرارز کے تبادلوں کے خلاف کالج کے طالبعلموں کا احتجاج۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبعلم فیاض عمر،امن کمار اور آفتاب لنجوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کالج کے 6 لیکچرارز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا کالج فزکس، انگلش، باٹنی،میتھس جیسے اہم مضامین پڑھانے والے اساتذاہ سے محروم کر کے رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اس اقدام سے گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم 26 سو طالبعلموں کا مستقبل داؤ لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں اور ہمارے کالج سے لیکچراروں کے تبادلے کئے جا رہے ہیں جو کہ ماتلی کالج کی تعلیم تباہ کرنے کے مترادف ہے طالب علموں نے حکومت سندھ،محکمہ تعلیم سندھ اور ماتلی کے سیاسی اکابرین سے اپیل کی ہے کہ ماتلی کالج میں لیکچرارز کی کمی کا فوری نوٹس لیا جائے۔
اساتذہ کے تبادلے، 2600 طالبعلموں کا مستقبل داؤ پر
Jan 07, 2023