امریکہ:طلاق معاملہ پر جنونی شخص کی ساس بیوی اور 5بچوں کو قتل کر کے خودکشی


لاس اینجلس (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں ایک جنونی شخص نے فائرنگ کرکے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کرکے اسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ امریکی نشریاتی ادرے کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس کو ایک گھر سے 8 نعشیں ملی ہیں۔ نعشیں 4 سے 17 سال کے 5 بچوں‘ ایک مرد اور دو خواتین کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی مرد کی نعش کے قریب سے ملا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ قاتل اور مقتولہ بیوی کے درمیان طلاق کا معاملہ چل رہا تھا۔ مقتولہ بیوی اپنی ماں اور 5 بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ واقعے کے روز قاتل شوہر بندوق لیکر آیا۔ بیوی سے تلخ کلامی پر بیوی‘ اس کی ماں اور پانچ بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی  گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن