کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاررائی کے 21جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے۔ لنک جج نے بغیر کاروائی کے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔۔ گذشتہ سماعت پر احتساب عدالت آغا سراج درانی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
آمدن سے زائد اثاثے سراج درانی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی
Jan 07, 2023