عمران خان کا شور شرابہ بلاجواز‘ ملک ڈیفالٹ نہیں کریگا: ملک ارشد راں


ٹاٹیپور( نامہ نگار)  پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے ملک محمد ارشد راں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اللّٰہ 
تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈیفالٹ نہیں ہوگا تحریک انصاف اور عمران خان کو مقبولیت کی خاطر ڈیفالٹ کا شوشہ چھو ڑ رہے ہیں  ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن یہ سارا کیا دھرا سابقہ حکومت تحریک انصاف کا ہے اتحادی حکومت کو جس وقت اقتدار ملا ملک کے خزانے خالی تھے دن رات کی جدو جہد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ای پیپر دی نیشن