وہاڑی(کرائم رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے راہنما وزیراعظم کے مشیر نواب شہریارخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک جن معاشی مشکلات کا شکار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اس کے وزراء ہیں اپنے دور حکومت میں عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے تکلیف دہ شرائط پر نہ صرف قرضے حاصل کئے ملکی ترقی پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے اللے تللوں پر خرچ کر کے قوم کا نقصان کردیا پی ڈی ایم کی حکومت معیشت کو پٹری پر چڑھانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کررہی ہے ۔سابقہ حکمران نے ملک وقوم کو اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی بھینٹ چڑھا کر تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا اگر وہ مزید کچھ عرصہ اقتدار میں رہ جاتا تو پاکستان دیوالیہ ہوجانا تھا ان کا کہنا تھا گزشتہ تقریباً آٹھ ماہ میں ہماری حکومت کو کچھ ناپسندیدہ فیصلے کرنا پڑے جو قوم کیلئے تو تکلیف دہ ہیں لیکن آنے والے وقت میں ملک کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔