مظفرآباد(این این آئی)عوام کی سہولت کیلئے فوری طور پر تما م تندوروں پر الیکٹرک کانٹا نصب کرتے ہوئے ہر روٹی کانٹے پر رکھ کر صارف تک پہنچائی جائے گی ٗ روٹی میں وزن کی چوری کسی صورت قبول نہیں نہ ہی کوئی بھی نان بائی ایسی قبیح حرکت کرتا ہے۔ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ رابطہ کرے۔ ایسے تندور کو ہم خود ختم کرتے ہوئے وزن میں کمی بیشی کرنے والوں کو نان بائی ایسو سی ایشن اپنی برادری سے نکال دے گی۔ مخصوص مافیا مختلف نقاب چہروں پر چڑھا کر نان بائیوں اور انتظامیہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تندورں پر از خود نظر رکھتے ہوئے عوام کو بہترین مکمل وزن والی روٹی فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔
مظفرآباد،تندوروں پر الیکٹرک کانٹا نصبروٹی کانٹے پر رکھ کر صارف تک پہنچائی جائیگی:نان بائی ایسوسی ایشن
Jan 07, 2023