شوکت بھٹی زبانی جمع خرچ  سے حافظ آباد کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے: محمد بخش تارڑ


 جلالپوربھٹیاں ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے تحصیل صدرچو ہدری محمد بخش تارڑ ،سینئر نائب صدررائے قمرزمان کھرل اور ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی  نے کہا ہے کہ  گزشتہ روز حافظ آباد سے پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی  نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنی نام نہاد کار کردگی کے بارے بتایا جوزبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ، یہ لوگ ہمیشہ عوام کے سامنے غلط بیانی کرکے خود کو نام نہاد شہنشاہ تعمیر و ترقی ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا  ان کے دور میں ڈی ایچ کیو کا برا حال ہوا مریض خوار ہو رہے ہیں، سوئی گیس پر ایک پرسنٹ بھی انہوں نے کام نہیں کیا ٹرانسمیشن لائن بھی چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک ہم نے منظور کرائی دوسروں کے کاموں پر کریڈٹ لینا کی جعلی شہنشاہ تعمیر و ترقی گروپ کو پرانی عادت ہے، ہم نے اپنے دور میں حافظ آباد کے پڑھے لکھے ہزاروں بچے بچیوں کو میرٹ پر ایجوکیٹرز بھرتی کیا،پورے شہر کے بازاروں میں روڈز پر ٹف ٹائل لگوائی، ان کے دور سے بند اور گھوسٹ سکولوں کو اوپن کیا سو فیصد تک اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا ایم اے کلاسز کا اجراء کرایا وسطی پنجاب کے بعد ضلع حافظ آباد میں دانش سکول لائے۔، انہوں نے تو گرلز ہاسٹل بند کرا دیا ان کے دور میں ہمیشہ کرپشن کمیشن اقرباپروی پروان چڑھی۔انہوں نے کہا کہ  میاں افضل حسین تارڑ سائرہ افضل تارڑ اور ہم نے ہمیشہ اصولوں اور امن پسندی کی سیاست کو پروان چڑھایا بی اے کی جعلی ڈگریاں بنانے والے تعلیم کی کیا خدمت کریں گے۔ زبانی جمع خرچ بیان کر کے شوکت بھٹی حافظ آباد کی عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن