ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ14جنوری کو ہو گی 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24کے لئے پولنگ14جنوری کو ہو گی  4753رجسٹرڈ مردو خواتین وکلاء ووٹ کے ذریعے اپنی نئی قیادت کا انتخاب کریں گے پولنگ میں 1ہفتہ باقی رہ جانے پر انتخابی مہم میں تیزی آگئی انتخابی امیدواروں نے دن کے اوقات میں ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کے بعدرات کے اوقات میں چیمبر ٹو چیمبر اور ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دی،سینئروکیل شفقت علی بھٹی کی سر براہی میں اسرار الحق ایڈووکیٹ،راجہ ظہیرالدین بابرایڈووکیٹ اور راجہ فہیم حیدرایڈووکیٹ پر مشتمل الیکشن بورڈکی جانب سے پولنگ کی تیاری بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئی  امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا جس کے مطابق فنانس سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوار عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ ،لائبریری سیکریٹری کی نشست پرحمزہ عباسی ایڈووکیٹ اورآڈیٹرکی نشست پرمحمد عمرایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اراکین مجلس عاملہ کی10نشستوں پرعظمت علی مبارک ،بلال غفور بھٹی ،حنا منیر، عابد حسین کیانی ،راجہ عثمان علی ،محمد جہانگیر،اطہر علی اور شبانہ ارم عباسی پر مشتمل 8امیدواروں کو بھی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...